امریکی صدر ٹرمپ داعش کی شکست کا کریڈٹ خود لینے کی کوشش میں
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امریکی صدر ایک بار پھر داعش کی شکست کو اپنی کارکردگی میں ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کے شام پر حملے سے متعلق ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم داعش کو مکمل طور پر شکست دے چکے ہیں، ہم نے اپنا کام بالکل ٹھیک کیا ہے، اب شام میں ترکی کے زیر اثرعلاقے میں کوئی فوج نہیں اور اب ترکی 200 سال سے آپس میں لڑنے والے کردوں پر حملہ کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ شام اور عراق میں دہشت گرد گروہ داعش کو امریکہ نے نہیں بلکہ عراق و شام کی فوج اور عوامی رضا کار فورسز نے شکست دی اور داعش ان ممالک سے بھاگ گیا اور امریکہ اب داعش کو افغانستان میں مضبوط بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔
عالمی رائے عامہ کو بھی اچھی طرح معلوم ہے کہ داعش کو امریکہ نے بنایا اور اس کے ذریعے اپنے عزائم کی تکمیل کرنے کی کوشش کی جس میں اسے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا اور داعش کی شکست کے بعد اب امریکی صدر ٹرمپ داعش کی شکست کا کریڈٹ لینے کی کوشش میں ہیں۔