پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

نصیریت کے مرکز میں کام کی اجرت مانگنے پرمزدور پر شیر چھوڑدیا گیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) لاہور میں نصیریت کے مرکز میں کام کرنے کی اجرت مانگنے پر نصیریوں کے رہنما باوا صدا نصیری کے جانشین نصیری علی رضا نے مزدور پر اپنا پالتو شیر چھوڑدیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس نے الیکڑیشن پر پالتو شیر چھوڑنے کے الزام میں مرکز نصیریت کے نگراں اور نصیریوں کے مرکزی رہنما باوا صدا نصیری کے بیٹے نصیری علی رضا کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ دائر کردیا۔

ایف آئی آر کے مطابق نصیری علی رضا نے امام بارگاہ میں کام کرانے کے لیے الیکڑیشن کی خدمات حاصل کیں، کام ختم کرنے کے بعد جب رفیق نے معاوضے کا تقاضہ کیا تو نصیری علی رضا نے ادائیگی کے لیے چند روز بعد آنے کا کہا۔

ایف آئی آر میں کہا گیا کہ مرکز نصیریت کےنگراں نصیری علی رضا نے متعدد مرتبہ رفیق کو بلا کر ادائیگی نہیں کی اور ایک دن جب الیکڑیشن رفیق نے رقم کی ادائیگی کے لیے اصرار کیا تو نصیری علی رضا نے اپناپالتو شیر اس پر چھوڑ دیا جس کے نتیجے میں الیکڑیشن کے چہرے اور بازو پر گہرے زخم آئے‘۔

شکایت کنندہ نے کہا کہ حملے کے دوران نصیری علی رضا اور اس کے تین ساتھی محض تماشائی بنے رہے اور شیر سے بچانے کی قعطاً کوشش نہیں کی۔

رفیق نے بتایا کہ اس دوران چیخنے چلانے کی وجہ سے راہ گیر متوجہ ہوئے اور ان کی مداخلت پر شیر کو پیچھے ہٹایا گیا۔

پولیس کے ذرائع نے تفصیلات بتائیں کہ امام بارگاہ صدائے امام حسین کے نگراں نصیری علی رضا کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ الیکڑیشن پر پالتو شیر چھوڑنے کا واقعہ ایک ماہ قبل پیش آیا لیکن شکایت 2 روز قبل درج کرائی گی۔

شکایت کنندہ محمد رفیق نے بتایا کہ وہ نصیریوں کے رہنما نصیری علی رضا کے خلاف شکایت درج کرانے پر اس وقت مجبور ہوا جب ملزم نے وعدہ خلافی کی اور زخموں کا علاج کرانے اور معاوضے کی ادائیگی سے انکار کیا۔

پولیس نے واقعہ کی تصدیق کے بعد نصیریوں کے مرکزی رہنما اور باوا صدا حسین نصیری کے بیٹے اور جانشین نصیری علی رضا کے خلاف پاکستان پینل کوڈ دفعہ 324 کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

واضح رہے کہ نصیری علی رضا اور اس کے چیلوں نے پاکستان بھر میں ملت جعفریہ کے علماءاور خطبا کے خلاف باقاعدہ مہم کا آغاز کر رکھا ہےجبکہ مسلمہ شیعہ عقائد کے خلاف بھی ان لوگوں نے کانفرنسوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جس سے ملت جعفریہ کے تمام علماء ، خطباء اور ماتمی سنگتوں نے بیزاری کا اعلان کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button