پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

اسلام اور مقاومت کی کامیابی کے لیے بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری اربعین حسینی ؑمیں شرکت کیلئے نجف اشرف پہنچ گئے ہیں ۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے شعبہ امور خارجہ کا تنظیمی اجلاس نجف اشرف میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں شعبہ امور خارجہ کے قم المقدس، مشہد، نجف اور کویت میں قائم دفاتر کے مسئولین نے شرکت کی۔

اس تنظیمی اجلاس کی صدارت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کی جبکہ مرکزی سیکرٹری امور مالیات علامہ اقبال حسین بہشتی اور مرکزی سیکرٹری تعلیم برادر نثار علی فیضی نےخصوصی شرکت کی۔

اجلاس کے آغاز میں مرکزی سیکرٹری شعبہ امور خارجہ علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے اجلاس کے اغراض و مقاصد اور شعبہ کی تنظیمی ہیت کا تعارف کروانے کے ساتھ شعبہ امور خارجہ کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ اجلاس میں مشہد، قم، نجف اور کویت کے نمائندہ دفاتر نے اپنی اپنی کارکردگی پیش کی۔

اجلاس میں شریک مرکزی کابینہ کے اراکین علامہ اقبال بہشتی اور برادر نثار فیضی نے اظہار خیال کے دوران شعبہ امور خارجہ کی کارکردگی کو سراہا اور اس شعبے کی اہمیت کے پیش نظر شعبہ امور خارجہ کو مرکز سے بھرپور حمایت اور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

اپنی نوعیت کے اس پہلے تنظیمی اجلاس کے آخر پر مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا عصر حاضر تاریخ کا ایک اہم موڑ ہے۔ ہمیں خود کو اس موقع پر اسلام اور مقاومت کی کامیابی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہے۔

انہوں نے کہا شعبہ امور خارجہ کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ علمی مراکز میں موجود اپنے نمائندہ دفاتر کے ذریعے مستقبل کا کیڈر تیار کریں۔

انہوں نے کہا یہ عصر ظہور ہے اس عصر میں ظہور کے مقدمات فراہم ہورہے ہیں لہٰذا ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ظہور کی زمینہ سازی کرنے والوں سے مکمل ہم آہنگ اور رابطے میں رہیں۔ ان کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں اور اس نہضت میں اپنا کردار ادا کریں اور اس کام کی ذمہ داری شعبہ امور خارجہ کی ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button