لواطت کے عادی سعودی فوجیوں کی یمنی معصوم بچوں سے جنسی زیادتیاں
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) لواطات کے عادی سعودی فوجیوں کی جانب سے یمنی معصوم بچوں سے جنسی زیادتی کے ہزاروں واقعات کے بعد یمنیوں نے عالمی برادری سے مدد کی اپیل کردی۔
تفصیلات کے مطابق یمنی آل پارٹیز کانفرنس نے اپنی پریس کانفرنس میں سعودی عرب کے لواطات کے عادی فوجیوں کی جانب سے یمنی صوبے "تعز” میں بچوں کے حقوق کے ضیاع کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مدد کی اپیل کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق یمنی آل پارٹیز کانفرنس نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ جارح سعودی فورسز کے ہاتھوں انجام پانے والے یہ جنگی جرائم ہر قسم کی انسانی اقدار، معاشرتی آداب اور اسلامی تعلیمات کے خلاف ہیں۔
پریس کانفرنس میں سعودی جارح فورسز کے ہاتھوں یمنی بچوں اور کمسن نوجوانوں کیساتھ زیادتی کے بڑھتے واقعات میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ سعودی جارح فورسز کیطرف سے "الحدیدہ” اور "تعز” سمیت مختلف یمنی مقبوضہ علاقوں میں پیش آنیوالے عصمت درّی کے یہ واقعات نہ صرف دین مبین اسلام بلکہ انسانیت کے بھی منافی ہیں جن کی جلد از جلد روک تھام کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جانے چاہئیں۔ سعودی جارح فورسز کیطرف سے عصمت درّی کے یہ واقعات زیادہ تر یمنی صوبے "عدن” میں پیش آئے ہیں۔
یمنی آل پارٹیز کانفرنس کیطرف سے نشر ہونے والے مشترکہ بیان میں عالمی برادری، اقوام متحدہ اور پوری دنیا پر موجود انسانی ہمدردی کی این جی اوز سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ سعودی جارح فوسز کیطرف سے ان جنگی جرائم، جو ہر قسم کے بین الاقوامی قوانین کے بھی خلاف ہیں، کیخلاف سجنیدہ عملی اقدامات اٹھائیں۔