دنیا

روسی فوجیوں نے شام میں دہشت گردوں کے دو ڈرون تباہ کردیئے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) روس کی فوج  نے مغربی شام کے شہر لاذقیہ میں دہشت گردوں کے دو ڈرون طیارے مار گرائے ہیں۔

اینٹرفیکس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی فوج  نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اس نے لاذقیہ میں دہشت گردوں کے دو ڈرون طیاروں کو مار گرایا ہے ۔

روسی فوج کے بیان میں شمالی شام میں ترکی کی حالیہ فوجی کارروائیوں کے منفی نتائج کے بارے انتباہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس سے دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کو نقصان پہنچنے اور شمالی شام میں ان جیلوں کی نگرانی اور حفاظت میں مسائل پیش آنے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے جن میں داعش قید ہیں۔

روسی فوج نے گذشتہ ستمبر میں اعلان کیا تھا کہ شام کے حمیمیم اور طرطوس فوجی اڈوں میں تعینات اس کے دفاعی سسٹم نے دوہزار انیس میں داعش اور دیگر دہشت گرد گروہوں کے دسیوں ڈرونز اور میزائلوں کا پتہ لگاکر انھیں تباہ کیا ہے۔

روسی فضائیہ ستمبر دوہزار پندرہ میں شام کے صدر بشار اسد کی درخواست پر اس ملک میں دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں شامل ہوئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button