اہم پاکستانی خبریں

بھارتی آرمی چیف کے بیانات غیر ذمہ دارانہ ہیں،میجر آصف غفور

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کے بیانات اپنے سیاسی ماسٹرز کے انتخابی مفادات کے لیے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف مسلسل غیر ذمہ دارانہ بیانات دے رہے ہیں، وہ غیر ذمے دارانہ بیانات دے کر خطے کا امن متاثر کر رہے ہیں، ان کے بیانات اپنے سیاسی ماسٹرز کے انتخابی مفادات کے لیے ہیں، ان کا بیان معصوموں کے خون سے رنگا ہے اور پاکستان کے ہاتھوں اٹھائے نقصانات کا نتیجہ ہے۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف نے اپنی فوج کو روگ آرمی بنا لیا ہے لیکن انہیں جعلی سرجیکل اسٹرائیکس سے لے کر اب تک کوئی کامیابی نہیں ملی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button