فرانسیسی صدر کی تعلیمی اداروں میں حجاب پہننے پر پابندی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) فرانسیسی صدرامانوئیل میکرون نے صحافیوں سے گفتگو میں عوامی خدمات کی جگہوں اور اسکولوں میں حجاب پہننے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان مقامات پر حجاب پہننے کی مخالفت کی ہے۔
فرانسیسی صدر نے اپنی اس دلیل کو سیکولرازم قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ ہمسایہ ممالک میں حجاب کو اکثریت سے لا تعلق ہونے اور خود پسندی کے طور پر لیا جاتا ہے اور اب فرانس کو بھی کو اس مسئلے کا حل ڈھونڈ لینا چاہیے۔
واضح رہے کہ فرانس میں کچھ عرصے سے مسلمانوں کو حجاب پر پابندی اور اسلام مخالف مہم کا سامنا ہے جب کہ حال ہی میں دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے ایک رکن پارلیمان نے اجلاس میں شریک ایک اسکول کی نمائندہ مسلمان خاتون سے حجاب اتارنے کا مطالبہ کیا تھا۔
رکن پارلیمان کے اس قدام سے فرانس میں ایک مرتبہ پھر حجاب پر پابندی کا معاملہ ہر جگہ زیر بحث ہے۔ شدت پسند فرانسیسی باحجاب خواتین پر جملے کستے ہیں اور حجاب اتارنے کے لیے مجبور کیا جاتا ہے۔ جس پر مسلم کمیونٹی کی جانب سے مظاہروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔