دنیا

امریکہ شام میں تیل کی اسمگلنگ میں ملوث ہے۔ روس

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) روسی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ امریکہ شام میں تیل کی اسمگلنگ میں ملوث ہے۔

روسی میڈیا کے مطابق روسی وزارت دفاع نے امریکہ کے شام سے تیل اسمگل کرنے کی سیٹلائٹ تصاویر جاری کردیں، امریکہ داعش کے خلاف جنگ سے قبل اور اسکی شکست کے بعد بھی شام سے تیل اسمگل کررہا ہے۔

روسی وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ شام کا تیل امریکہ کی زیرنگرانی اور حفاظت میںا سمگل کیا جارہا ہے، امریکہ شام کے صوبے دیر الزور سے تیل غیر قانونی طور پر باہر منتقل کررہا ہے، شام سے امریکی افواج کے انخلا کے اعلان کے باوجود امریکی افواج شمالی شام میں موجود ہیں۔

روسی وزارت دفاع کے مطابق جمعہ کے روز امریکی وزیر دفاع نے شام کے تیل سے مالا مال علاقے میں امریکی افواج رکھنے کا اعلان کیا۔

روسی فوج کے بیان کے بعد امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر کا کہنا ہے کہ امریکی فوج کا مقصد شام میں آئل فیلڈز کا دہشت گردوں سے تحفظ ہے۔

اگر امریکہ شام تیل اکثریتی علاقے میں تیل کی اسمگلنگ کر رہا ہے تو یہ نکتہ بھی قابل غور ہے کہ وہ معدنیات سے مالا مال افغانستان میں گذشتہ 18 سال سے کیا کر رہا ہے؟؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button