مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں
سعودی عرب، سعودی فوجیوں کا شیعہ نشین شہر پر حملہ
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سعودی عرب میں آل سعود کے فوجیوں نے شیعہ نشین شہر العوامیہ پر حملہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق فوجی ساز و سامان سے لیس سعودی عرب کے سیکورٹی اہلکاروں نے شیعہ نشین شہر العوامیہ کے علاقے ’’جیرہ تاروت‘‘میں زاہر البصری کے مکان پر حملہ کردیا۔
سعودی حکومت نے زاہر البصری اور تین دیگر افراد کو دوہزار سترہ میں جھوٹی دہشتگردانہ کارروائی کے بے بنیاد الزامات کے تحت سزائے موت کا حکم دیا تھا۔
العوامیہ شہر کی زیادہ تر آبادی شیعہ مسلمانوں پر مشتمل ہے اور اسی بنا پر اس علاقے کے عوام کو حکومت کے عتاب اور نسلی امتیاز کا سامنا رہتا ہے۔
اس شہر پر سعودی فوجیوں کے حملوں میں اب تک اس علاقے کے دسیوں افراد مارے جاچکے ہیں اور سیکڑوں سماجی و سیاسی شخصیات کو گرفتار کر کے جیلوں میں ڈال دیا گیا ہے۔