
الخلیل میں صیہونی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی لڑکی شدید زخمی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) الخلیل میں مسجد ابراہیمی کے پاس قابض اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے فلسطینی لڑکی شدید زخمی ہو گئی۔
عینی شاہدین کے مطابق مسجد ابراہیمی کے پاس فوجی چوکی پر تعینات اسرائیلی فوجیوں نے مبینہ چاقو حملے کے الزام میں فلسطینی لڑکی کو گولی مار دی۔
اسرائیلی میڈیا ذرائع نے دعویٰ کیا کہ فلسطینی لڑکی کو اسرائیلی فوجی پر چاقو حملے کی کوشش کے بعد گولی ماری گئی۔
لڑکی تشویشناک حالت میں ہے تاہم ابھی تک اسکی شناخت نہیں ہو سکی تاہم کوئی بھی اسرائیلی زخمی نہیں ہوا۔
دوسری جانب اسرائیلی فوجیوں نے رام اللہ کے شمال میں کوبر گاؤں میں فلسطینی شہریوں کو چھ مکانات مسماری کے حکم نامے تھما دئیے۔
کوبر گاؤں کی کونسل کے سربراہ نے کہا کہ متعدد اسرائیلی گاڑیوں نے علی الصبح گاؤں پر دھاوا بولا چھ فلسطینی مکانات کے مسمار کرنے کی دھمکی دی جس میں چار ابھی زیر تعمیر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گاؤں میں چھاپے کے دوران پر تشدد جھڑپیں پھوٹ پڑیں ، انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے پھینکے جانے والے اشک آور گیس کے گولوں کی وجہ سے فلسطینی شہریوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔