اسرائیلی بیان یمن کیخلاف سعودی اتحاد میں اُسکی شمولیت کا ثبوت ہے
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) یمنی انقلابی سپریم کونسل کے سربراہ محمد علی الحوثی نے لکھا کہ (صیہونی دشمن کے) ایسے بیانات یمنی قوم کی بیداری کا موجب بنیں گے تاکہ وہ جان سکیں کہ یمن کیخلاف برسرپیکار امریکی،سعودی اور اماراتی اتحاد میں اسرائیل بھی شامل ہے۔
عرب ذرائع کے مطابق اسرائیل کو نشانہ بنانے کیلئے یمن میں ایرانی پن-پوائنٹ بیلسٹک میزائلوں کی موجودگی کے بارے میں دیئے گئے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے یمنی انقلابی سپریم کونسل کے سربراہ محمد علی الحوثی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں لکھا ہے کہ اسرائیل کو نشانہ بنانے کیلئے اپنے ہدف کے عین اوپر لگنے والے ایرانی میزائلوں کی یمن میں موجودگی کے بارے میں اسرائیلی وزیر اعظم کا بیان یمنی قوم پر مسلط کردہ جنگ کے مزید جاری رکھے جانے کے علاوہ کسی اور پیغام کا حامل نہیں، خاص طور پر جب یہ بیان ایک امریکی وزیر کیساتھ کھڑے ہو کر دیا گیا ہو۔
واضح رہے کہ غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے گزشتہ روز امریکی وزیر خزانہ اسٹیون مینوچن کے ساتھ پریس کانفرنس کے دوران یہ کہا تھا کہ ایران ایسے پِن-پوائنٹ بیلسٹک میزائل بنا رہا ہے جو مشرق وسطیٰ کے کسی بھی نکتے کو اپنا ہدف بنا سکتے ہیں جبکہ ایران نے اسرائیل کو نشانہ بنانے کیلئے اپنے ان میزائلوں کو یمن میں بھی نصب کر رکھا ہے۔