اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

حضرت امام مہدیؑ پر ایمان تمام مسلمانوں کا مشترکہ عقیدہ ہے، علامہ مقصود ڈومکی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) جیکب آبامیں گستاخِ اہل بیت (ع) ملعون ستار جمالی کی سزا کے لئے احتجاجی مظاہرہ کیا اور ٹائر جلا کر گستاخ امام زمانہ (ع) کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق دادو کے گوٹھ پھلجی تحصیل جوہی کے کالعدم دہشت گرد گروہ کے کارکن گستاخ عبدالستار جمالی ولد سکندر جمالی کی جانب سے حضرت امام مہدی ؑ کی شان میں گستاخی کرنے کے خلاف جیکب آباد میں بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرین سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی ،ممتاز شیعہ رہنما سید احسان شاہ بخاری، سید کامران شاہ، آئی ایس او کے رہنما اللہ بخش میرالی، رجب پیچوہو، ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی رہنما حاجی سیف علی ڈومکی، وسیم لطیف مہر، سٹی رہنما نذیر حسین دایو و دیگر نے خطاب کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ حضرت امام مہدی ؑپر ایمان تمام مسلمانوں کا مشترکہ عقیدہ ہے، ان کے فضائل تمام آسمانی کتابوں میں بیان ہوئے ہیں، تورات، زبور، انجیل اور قرآن کریم نے اس منجی عالم بشریت کی عظمت و صداقت کا تذکرہ کیا ہے، قرآن کریم کی 313 آیات کریمہ امام مہدی علیہ السلام کی شان میں نازل ہوئی ہیں، ان کی شان میں گستاخی سے کروڑوں انسانوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔

مقررین نے مطالبہ کیا کہ حکومت اور ادارے اس ملعون کو جلد از جلدکیفر کردار تک پہنچائیں اور اگر اس کو سزا دینے مین سستی کی گئی تو حالات کی ذمہ دار سندھ حکومت ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button