دنیا

اقوام متحدہ ریلیف ایجنسی ’’اونروا‘‘ کے سربراہ عہدے سے مستعفی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود اور ان کے حقوق کی دیکھ بحال کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی جسےاختصار کے ساتھ ’’اونروا‘‘ کا نام دیا جاتا ہے کے کمشنر جنرل پیری کرین پول نے بدھ کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

رپورٹ کے مطابق کرین پول نے اپنا استعفیٰ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کو پیش کردیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن ڈوگریک نے ایک پریس بیان میں کہا ہے کہ کرین پول نے اپنا استعفیٰ پیش کیا تھا اور ان کا استعفیٰ فوری طور پر قبول کرلیا گیا ہے۔

ترجمان نے ’’یو این آر ڈبلیو اے‘‘ میں خدمات انجام دینے پر کرینپول کا شکریہ ادا کیا۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے دفترنے آج اعلان کیا ہے کہ دفتر کے اندرونی نگرانی کی خدمات نے ایجنسی کے انتظام سے متعلق امور پر جاری تحقیقات کا ایک حصہ مکمل کرلیا ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ کمشنر جنرل پیری کرینوپول ایجنسی کے انتظامی امور میں تحقیقات کوآگے بڑھانے کے لیے عہدے اسےمستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔

خیال رہے کہ ’’اونروا‘‘ کا قیام سنہ 1948ء کو اس وقت عمل میں لایا گیا تھا جب فلسطین میں صیہونی ریاست کا قیام عمل میں لایا گیا اور بڑی تعداد میں فلسطینیوں کوان کے ملک سے طاقت کے ذریعے نکال دیا گیا تھا۔ یہ ایجنسی اندرون فلسطین اور بیرون ملک ساٹھ لاکھ سے زائد فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود کے لیے کام کرتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button