
اسرائیلی فوج کی چھاپہ مار کارروائی، 11 فلسطینی اغوا کر لیے
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے میں کارروائیوں کے دوران متعدد فلسطینی شہری اغوا کر لیے اور اپنی سزا پوری کرنے والے اسیر کے ملکیتی مکان کی مسماری سے پہلے اسکی پیمائش کی۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اسرائیلی فوج نے 11 فلسطینیوں کو اغوا کیا جو مقبوضہ مغربی کنارے میں سکیورٹی حکام کو مطلوب تھے۔
اسرائیلی فوج نے رام اللہ میں کوبر گاؤں پر دھاوا بولا اور اسیر قاسم شلبی کے گھر کو مسمار کرنے کے لیے اسکی پیمائش کی۔
شلبی ان چند شہریوں میں سے ہیں جنہیں حال ہی میں گرفتار کیا گیا جو شین بیت کی حراست میں ہیں، جو کہ مغربی کنارے کے علاقے کے قریب صیہونی آبادکار بستی دولیف کے علاقے میں گذ شتہ اگست میں ہونے والے دھماکے میں ملوث ہیں جس میں ایک خاتون آبادکار ہلاک اور اسکے دو رشتہ دار زخمی ہو گئے تھے ۔
دوسری جانب اسرائیل کی فوجی عدالت ’’سالم‘‘ نے ایک 22 سالہ فلسطینی نوجوان حمزہ خالد ابو الرب کو 49 ماہ قید اور 2000 شیکل جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔
رپورٹ کے مطابق شہداء فاؤنڈیشن کی رپورٹ کے مطابق ابو الرب کو اسرائیلی فوج نے 8 اکتوبر 2017ء کو حراست میں لیا تھا۔ اس پر عسکری سیل قائم کرنے، مزاحمتی کاروائیوں میں حصہ لینے اور اسلامی جہاد کی سرگرمیوں میں حصہ لینے سمیت 17 الزامات عائد کیے گئے تھے۔
اسیر ابو الرب غرب اردن کے شمالی شہر جنین سے تعلق رکھتےہیں۔ وہ غیر شادی شدہ ہیں اور اس وقت ’’مجد‘‘ جیل میں پابند سلاسل ہیں۔