اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

مصور پاکستان کا 142واں یوم پیدائش سادگی سے منایا جا رہا ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شاعر مشرق اور حکیم الامت ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 142 واں یوم پیدائش آج انتہائی سادگی منایا جا رہا ہے۔

علامہ محمد اقبال 9 نومبر کو 1877ء کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے اور آبائی شہر سے ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد لاہور چلے گئے۔ شاعر مشرق نے لاہور سے ایم اے کی ڈگری حاصل کی اور جرمنی سے فلسفہ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔

ڈاکٹر محمد اقبال نے 1910ء میں وطن واپسی کے بعد وکالت شروع کی۔ 1930ء میں آپ نے الہٰ آباد کے مقام پر آل انڈیا مسلم لیگ کے صدر کی حیثیت سے تاریخی خطبہ دیا جس میں مسلمانوں کیلئے علیحدہ مملکت کا مطالبہ پیش کیا، جس کا نتیجے میں وطن عزیز اسلامی جمہوریہ پاکستان کا قیام عمل میں آیا۔ جس کی وجہ سے آپ کو مصور پاکستان پکارا جاتا ہے۔

علامہ محمد اقبال کے یوم ولادت کے موقع پر چاروں صوبوں اور وفاقی دارالحکومت میں تعلیمی ادارے کھلے ہیں، مرکزی اور صوبائی سطح پہ کوئی سرکاری تقریب منعقد نہیں کی جارہی البتہ مختلف نجی اداروں، سکولز اور کالجز میں مصور پاکستان کی یاد میں مختلف تقاریب کا انعقاد جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button