پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

سعودی یمن جنگ، انصاراللہ کو شامل کئے بغیرامن کا قیام ممکن نہیں

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ سید نیاز حسین نقوی نے سعودی عرب اور یمن کے مابین جنگ بندی کے معاہدہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ مقاومتی عوامی رضاکار فورس انصاراللہ کے بغیر دونوں ممالک میں امن قائم کرنے کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔

جامعۃ المنتظر میں علماء سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کے حوالے سے تفصیلات واضح نہیں کہ یہ منصور ہادی کے حکومتی گروہ اور حزب ِ مخالف یا انصار اللہ کے حوثی اس میں شامل ہیں لیکن یہ حقیقت ہے کہ یہ معاہدہ اس صورت میں مفید اور پائیدار ہوگا جب انصاراللہ کے قبائل اس کا حصہ ہوں گے۔

علامہ نیاز نقوی نے کہا کہ سعودی جارحیت کے نتیجہ میں تباہ حال یمن ایک انسانی سانحہ ہے جس میں ہزاروں بے گناہ شہید ہو چکے ہیں جبکہ یمن میں قحط سے لوگ مشکلات کا شکار ہیں، غذا اور ادویات نایاب ہیں، ہر سیکنڈ میں ایک بچہ موت کی آغوش میں جا رہا ہے مگر عالمی برادری کوئی نوٹس لینے کو تیار نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button