مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

اسلامی دنیا مشترکہ دشمن کے مقابلے میں متحد ہوجائے۔

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے فرمایا ہے کہ ناجائز صیہونی ریاست کی تباہی سے مراد یہ ہے مقبوضہ فلسطین کے اصل حکمران یعنی فلسطینی عوام، خود اپنی حکومت کا انتخاب کریں۔

ان خیالات کا اظہار آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے جمعہ کے روز ایرانی حکومت کے عہدیداروں اور ایران میں منعقدہ 33 ویں عالمی اتحاد امت کانفرنس کے مہمانوں سے ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید فرمایا کہ فلسطین کے حوالے سے ایران کا موقف بنیادی اور اصولی ہے۔

آیت اللہ خامنہ ای نے فرمایا کہ بانی اسلامی انقلاب حضرت امام خمینیؒ نے بھی اسلامی انقلاب کی کامیابی سے پہلے صیہونیوں کے اثر و رسوخ اور اس کے ظلم کے بارے میں ہم کو خبر دار کیا تھا۔

آیت اللہ خامنہ ای نے دشمنوں کی جانب سے اسرائیل کی نابودی سے متعلق امام خمینی ؒ اور دیگر ایرانی عہدیداروں کے معنی خیز بیانات کو تحریف کرنے کی کوششوں کا ذکر تے ہوئے فرمایا کہ ہم سرزمین فلسطین، اس کی آزادی اور نجات کے حامی ہیں اور اسرائیل کی نابودی کا مطلب یہودی عوام کی نابودی ہرگز نہیں ہے، کیونکہ ہمیں ان سے کوئی سروکار نہیں ہے، بالکل اسی طرح جس طرح ہمارے ملک میں بھی لاتعداد یہودی پوری سلامتی کے ساتھ زندگی بسر کر رہے ہیں۔

آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے اس اجتماع سے خطاب میں فرمایا کہ دشمنان اسلام، جن میں امریکہ سر فہرست ہے، اسلام اور سبھی مسلمان ملکوں کے مخالف ہیں۔

انہوں نے فرمایا کہ فیصلہ کرنے کے اہم اور حساس مراکز میں دراندازی، اقوام کے درمیان اختلاف و تفرقہ ڈالنا اور مسائل کی راہ حل کے عنوان سے، امریکہ کے سامنے جھک جانے کی تلقین، ہمارے علاقے میں ان کا، یعنی دشمنان اسلام کا اہم ترین حربہ ہے۔

انہوں نے مزید فرمایا کہ یہ ایک حقیقی کام تھا اور ایک علامتی کام بھی تھا۔ ہم نے فلسطینیوں کی مدد کی ہے اور اب بھی ان کی مدد کر رہے ہیں، ہمیں اس حوالے سے کوئی پرواہ نہیں ہے اور پوری اسلامی دنیا کو بھی ایسا کرنا چاہئے۔

آیت اللہ خامنہ ای نے، مسئلہ فلسطین، یمن میں جنگ و خونریزی، اور مغربی ایشیا نیز شمالی افریقہ کی صورتحال سمیت اسلامی دنیا کی موجودہ مشکلات و مسائل کو، باہم متصادم ہونے سے پرہیز اور مشترکہ دشمن کے مقابلے میں اتحاد کے اصول کی پابندی نہ کئے جانے کا نتیجہ قرار دیا۔

آپ نے فرمایا کہ آج اسلامی دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ، فلسطین ہے جہاں پوری قوم کو اس کے گھر اور وطن سے بے دخل کردیا گیا ہے۔

آیت اللہ خامنہ ای نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ بانی اسلامی انقلاب اور ایرانی حکام کے بیانات میں جب ’’ناجائز صیہونی ریاست کی تباہی‘‘ پر بات ہوتی ہے تو اس کا مطلب عیسائی برادری کی تباہی نہیں بلکہ اس سے مراد صیہونی ریاست اور اس کی حکمرانی کی تباہی ہے۔

انہوں نے فرمایا ہے کہ ناجائز صیہونی ریاست کی تباہی سے مراد یہ ہے مقبوضہ فلسطین کے اصل حکمران یعنی فلسطینی عوام، خود اپنی حکومت کا انتخاب کریں اورغاصب افراد جیسے نیتن یاہو کی حکمرانی کا خاتمہ دیں جس طرح کے بلقان ملک بھی ایسا ہوا اور اس میں 60 سالوں کے بعد آزادی کی حصول ہوئی۔

آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ ہماری خواست فلسطینی عوام کی آزادی ہے اور ہمارا عیسائی برادری سے کوئی مسئلہ نہیں ہے بلکہ وہ ایران میں ایک پرسکون اور امن ماحول میں رہتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button