اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

اصغریہ تحریک کا چوتھا سالانہ مرکزی کنونشن بھٹ شاہ میں شروع

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کا چوتھا سالانہ مرکزی کنونشن بعنوان ’’میراث مصطفیٰ قرآن و اہلبیتؑ‘‘ ثقافتی مرکز بھٹ شاہ ضلع مٹیاری میں شروع ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی کنونشن میں سندھ بھر سے اصغریہ تحریک کے کارکنان کثیر تعداد میں شریک ہیں، کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص، بدین عمرکوٹ، مٹیاری، نواب شاہ، نوشہروفیروز، خیرپورمیرس، سکھر، گھوٹکی، جیکب آباد، شکارپور، شہداد کوٹ، لاڑکانہ، کے این شاہ، دادو، جامشورو سمیت سندھ بھر سے کارکنان قافلوں کی صورت میں جلسہ گاہ پہنچے، کنونشن میں شریک تمام کارکنان کی رجسٹریشن کرکے رہائیش کیلئے ہاسٹل الاٹ کر دیئے گئے۔

اصغریہ تحریک کے مرکزی کنونشن کی پہلی نشست کا آغاز دعائے کمیل سے کیا گیا، دعائے کمیل کی تلاوت معروف نوحہ خواں سید شجاع رضوی نے کی۔

مرکزی کنونشن میں افتتاحی کلمات ادا کرتے ہوئے اصغریہ تحریک کے مرکزی صدر محمد عالم ساجدی نے کہا کہ تحریک نے اپنے مختصر عرصہ میں سندھ بھر میں مکتب اہلبیتؑ کی علمی فکری نظریاتی سطح کو بلند کیا ہے، جبکہ سندھ میں شیعیت کی علمی، فکری اور نظریاتی تربیت کرکے معاشرے کیلئے بیدار افراد کا کاروان تیار کیا ہے، جو کہ دشمنان دین اور مکتب اہلبیتؑ مخالف سازشوں کے خلاف عملی قیام میں ہے۔ اصغریہ تحریک کا تین روزہ مرکزی کنونشن 17 نومبر بروز اتوار تک جاری رہے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button