مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

شاہ سلمان کا اعتراف، یمنی میزائلوں کے آگے امریکی ٹیکنالوجی بیکار

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سعودی عرب کے بادشاہ سلمان نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ یمنی میزائلز اور ڈرون کے سامنے امریکہ و اسرائیل کی جدید ترین ٹیکنالوجی بھی ناکام ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ سعودی عرب کے پاس امریکہ و اسرائیل سے خریدے گئے جدید ترین دفاعی سسٹم بھی یمنی میزائلز اور ڈرونز کو روکنے میں ناکام رہے ہیں۔

شاہ سلما ن کا کہنا تھا کہ اب تک یمنی فوج و عوامی رضاکار فورس کی جانب سے سعودی عرب پر189 ڈرون اور 286 میزائل حملے کئے جاچکے ہیں جو یمنی فوج کی طاقت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

خیال رہے کہ سعود عرب کو یمن میں بدترین شکست کا سامنا ہے ، سعودی عرب گزشتہ5سالوں کے دوران ایک لاکھ سے زائدمسلمان یمنیوں کا قتل عام کرنے کے باجود اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button