
مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں
آل سعود کی ذلت، یمنی فوج نے سعودی ڈرون طیارہ تباہ کر دیا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) یمنی سرکاری فوج کے ترجمان یحیی سریع کا کہنا ہے کہ نجران کے سرحدی علاقے میں ایک سعودی عرب کا جاسوس ڈرون طیارہ مارگرایا گیا ہے۔
المیسرہ نیوز نے خبر دی ہے کہ یمنی سرکاری فوج اور الحوثی قبائل کے جوانوں نے امریکہ اور اسرائیل کے حمایت یافتہ سعودی اتحادی افواج کا ایک اور ڈرون طیارہ تباہ کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں شاہ سلمان کا اعتراف، یمنی میزائلوں کے آگے امریکی ٹیکنالوجی بیکار
یمنی فوج کے ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب کا جاسوس طیارہ یمنی سرحد کے اندر گھس آیا تھا جسے فوری طور پر تباہ کیا گیا۔
واضح رہے کہ یمنی فوج نے اس سے قبل بھی متعدد جاسوس اور جنگی ڈرون طیارے تباہ کرچکی ہے۔