دنیا

فلسطین میں صیہونی بستیاں غیر قانونی ہیں۔برطانیہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کی صیہونی بستیوں پر برطانیہ نے سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں صیہونی بستیاں غیرقانونی اور امن عمل کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ ہیں۔

برطانوی دفتر خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ عرب علاقوں میں صیہونی بستیوں کی تعمیر اور اسرائیل کی توسیع پسندی کے اقدامات کے خطے میں دیر پا امن کےقیام پر منفی ثرات مرتب ہو رہےہیں۔ فلسطینی علاقوں میں صیہونی بستیاں بین الاقوامی قوانین کے منافی ہیں۔

خیال رہے کہ برطانیہ کی طرف سے یہ موقف ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دوسری طرف حال ہی میں امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے کہا تھا کہ ان کا ملک غرب اردن کے علاقے میں صیہونی بستیوں جو اب غیرقانونی نہیں سمجھتا۔

برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ صیہونی بستیوں کے بارے میں اس کا مؤقف واضح ہے۔ یہ بستیاں بین الاقوامی قانون کے تحت غیر قانونی ہیں اور امن کی راہ میں حائل ایک بڑی رکاوٹ ہیں جن کی وجہ سے خطے میں دیر پا امن کی مساعی بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔

دوسری جانب برطانیہ کی لیبر پارٹی کے سربراہ نے اپنے انتخاباتی وعدے میں کہا ہے کہ اگر لیبر پارٹی انتخابات میں کامیاب ہوگئی، تو وہ فلسطینی حکومت کو باقاعدہ طور پر تسلیم کرلے گی۔

برطانیہ کی لیبر پارٹی نے اپنے انتخاباتی منشور میں کہا ہے کہ اگر برطانوی انتخابات میں لیبر پارٹی کامیاب ہوگئی تو وہ فلسطینی حکومت کو سرکاری طور پر تسلیم کرلےگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button