دنیا
جنگ یمن میں پچاس فیصد بچے اور عورتیں جاں بحق ہوئے۔ یو این
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) یمن میں اقوام متحدہ کے کوارڈی نیٹر نے اعلان کیا ہے کہ جنگ یمن میں جاں بحق ہونے والوں میں پچاس فیصد بچے اور عورتیں ہیں۔
رپورٹ کے مطابق یمن میں انسان دوستانہ امور میں اقوام متحدہ کے کوارڈی نیٹر دفتر نے جارح سعودی حملوں میں شہید ہونے والوں کے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے سعودی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بچوں اور عام شہریوں پر حملے کرنے سے گریز کرے۔
یمن میں انسان دوستانہ امور سے متعلق اقوام متحدہ کے کوارڈی نیٹر دفتر نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سعودی حملوں میں جاں بحق ہونے والوں میں نصف تعداد بچوں اور عورتوں کی ہے۔
سعودی عرب ، امریکہ اور چند عرب ممالک کی حمایت سے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ حملے کر رہا ہے اور اس ملک کا بری ، بحری اور فضائی محاصرہ کئے ہوئے ہے۔