پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

عارف حسین آئی ایس او پاکستان کے نئے میر کارواں منتخب

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عارف حسین الجانی کو امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا 48 واں مرکزی صدر منتخب کر لیا گیا۔

جامعہ المصطفیٰ لاہور میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے سالانہ کنونشن اتحاد ملت و استحکام پاکستان کی آخری نشست میں نئے میر کارواں کا انتخاب عمل میں آیا۔علامہ احمد اقبال رضوی نے ان سے ذمہ داری کا حلف لیا۔ علامہ حیدر موسوی نے نئے مرکزی صدر کا اعلان کیا۔

اعلان سے قبل مجلس عاملہ اور مجلس نظارت کے اجلاس منعقد ہوئے اور بعد ازاں پاکستان بھر کے یونٹ صدور کے سامنے سابق مرکزی جنرل سیکرٹری عارف حسین اور سابق امامیہ چیف سکاوٹ زاہد مہدی کے نام پیش کئے گئے۔

الیکشن سے پہلے سابق مرکزی صدر قاسم شمسی نے اپنے کابینہ سمیت مستعفی ہونے کا اعلان کیا اور رائے شماری کے نتیجے میں مرکزی صدر منتخب ہوئے۔

مرکزی صدر منتخب ہونے کا اعلان کیا گیا تو پنڈال میں موجود امامیہ نوجوانوں نے والہانہ انداز میں ان کا استقبال کیا اور عارف بھائی قدم بڑھاؤ، ہم تمہارے ساتھ ہیں، کے نعرے لگائے۔

نو منتخب مرکزی صدر عارف حسین نے شرکاء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز کی جغرافیائی اور فکری سرحدوں کا تحفظ ہمارا منشور ہے اور ہم وطن کی جانب اٹھنے والی ہر میلی آنکھ پھوڑنے کا جذبہ رکھتے ہیں۔ آئی ایس او ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی محافظ ہے اور اپنے وطن کے دفاع کیلئے مصروف عمل ہے۔

مرکزی صدر عارف حسین الجانی نے اپنی مدت کے سال کو تربیت کے حوالے سے منانے کا اعلان کیا۔

عارف حسین کا اپنے پہلے خطاب میں کہنا تھا کہ وہ اس سال کو تربیت کے عنوان سے منائیں گے۔ انہوں نے سینئرز اور علماء کے ساتھ بھی تنظیم کے رابطے کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

کنونشن کے بعد لاہور کے مال روڈ پر یکجہتی کشمیر و استحکام پاکستان ریلی کا انعقاد ہوا جس میں ہزاروں طلباء شریک ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button