پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

امیر مختار ثقفی ؒ کے دشمن تشیع میں پھوٹ ڈالنا چاہتے ہیں

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے واضح کیا ہے کہ مختار ثقفی ؒ، تشیع میں مسلمہ شخصیت، ہیرو اور مجاہد ہیں، جنہوں نے امام حسین علیہ السلام اور شہداء کربلا کے قاتلوں کو تہہ تیغ کرکےخون حسین ؑ کا بدلہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ تشیع نے امیر مختار ؒکے اہلبیت کے دشمنوں کیخلاف انتقامی جذبے کو نہ صرف قبول کیا بلکہ اسے سراہا اور اس پر آج بھی فخر ہے۔ وہ مسلمہ شیعہ مسلمان ہیں۔ ان پر نبوت کے جھوٹے دعوے کا الزام بدبختی اور جھوٹ کے پلندے کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔ یہ تہمت اور الزام ان لوگوں نے لگایا، جن کے آباو اجداد مختار ثقفی کے ہاتھوں قتل ہوئے تھے۔ یہ اغیار اور دشمنان اہلبیت کی سازش تھی۔ اسی طرح دشمنان اہل بیت نے امیر تیمور جیسے محب اہل بیت پر بھی الزامات لگائے گئے اور اسے تیمور لنگ کہنے لگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ امیر مختار ثقفی ؒ زبیری، مروانی اور بنو امیہ گروپوں کے مخالف تھے اور اسی وجہ سے ان پر دعویٰ نبوت کا الزام اہلبیت کے دشمنوں کی طرف سے عائد کیا گیا، لیکن شیعہ فقہاء نے امیر مختار ثقفی پر منفی الزامات کی نہ صرف تردید کی بلکہ ان بدبختوں کی مذمت بھی کی۔

ان کا کہنا تھا کہ مختار ثقفی ؒ کے دشمن اور ناقدین، دراصل تشیع میں پھوٹ ڈالنا چاہتے ہیں، قوم سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ایسے عناصر کا محاسبہ کریں اور قومی وحدت کو برقرار رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ دشمنان اہلبیت اور قاتلان امام حسین علیہ السلام میں سے پانچ کے سر ایک خط کے ہمراہ حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کے پاس بھجوائے تو امام مسکرائے، خوشی کا اظہار کیا اور اپنے گھر والوں سے کہا کہ اظہار مسرت کے طور پر گھروں کو روشن کریں۔ علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ عوام تشیع عقائد کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، ایسے عناصر کی مذمت کرتے ہیں، بھیانک سازش تشیع کو تقسیم کرنے کی ناکام کوشش ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button