مشرق وسطی

شرپسند عناصر ایران، عراق تعلقات خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عراقی وزارت خارجہ نے نجف اشرف میں ایران کے قونصل خانے پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کچھ شرپسند عناصر دونوں ہمسایہ ممالک کے تعلقات خراب کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔

عراقی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ غیرملکی ایجنسیوںسے وابستہ شرپسند عناصر ایران اور عراق کے تاریخی، دیرینہ اور مذہبی تعلقات کو خراب کرنے کی ناپاک کوشش کررہے ہیں۔

عراقی وزارت خارجہ نے دونوں ملکوں خاص کرعراقی عوام سے کہا ہے ملک دشمن عناصر کے ناپاک حرکات سے ہوشیار رہیں۔

عراقی وزارت خارجہ نے نجف میں ایرانی قونصل خانے پر ہونے والے حملے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا اس قسم کی حرکات سے دونوں ملکوں کے تعلقات پر کوئی فرق نہیں پڑےگا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران اور عراق کے تعلقات اسٹراٹیجک اور مضبوط ہیں اور دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کا سلسلہ جاری رہےگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات نجف اشرف میں ایرانی قونصل خانے پر حملہ کیا گیا تھا۔

عراقی حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں ملوث متعدد افراد گرفتار کرلئے گئے ہیں اور حملہ کرنے والے افراد کا تعلق نجف اشرف سے نہیں ہے۔

عراقی وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے کہا ہے کہ قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش کرنے والے شرپسندوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button