دنیا

ٹرمپ کا دورہ افغانستان، طالبان سے دوبارہ مذاکرات کا اعلان

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امریکی صدر صدر ڈونلڈ ٹرمپ گزشتہ روز غیراعلانیہ دورے پر کابل پہنچے جہاں انہوں نے افغان صدر سے ملاقات کی اور طالبان سے دوبارہ مذاکرات کا اعلان کیا۔

رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ’’تھینکس گیونگ‘‘ دن کے موقع پر افغانستان کا اچانک دورہ کیا اور وہاں موجود امریکی فوجیوں سے ملاقاتیں کیں اور تصویریں بھی بنوائیں،ٹرمپ نے امریکی فوجیوں کے ساتھ 2 گھنٹے سے زائد وقت گزارا۔

امریکی صدر کو لانے والا ایئر فورس کا طیارہ جمعرات کی شام بگرام کے ہوائی اڈے پر اترا جس میں ان کے ہمراہ وائٹ ہاؤس میں قومی سلامتی کے مشیر رابرٹ او برائن، معاونین اور سیکریٹ سروس کے ایجنٹس موجود تھے جبکہ نگرانی کرنے والے 2 چھوٹے طیارے بھی ساتھ پرواز کر رہے تھے۔

صدر ٹرمپ اور افغان صدر اشرف غنی کے درمیان ملاقات کے دوران افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا اور طالبان سے مذاکرات بھی زیرغور آئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے افغان صدر سے بگرام ائربیس پر ہی ملاقات کی اور کابل صدارتی محل جانے کی جرأت نہ کرسکے۔

ٹرمپ نے اعلان کیا کہ طالبان کے ساتھ امن مذاکرات دوبارہ شروع کر رہے ہیں اور افغانستان میں موجود امریکی فوجیوں کی تعداد میں کمی بھی کی جائے گی، طالبان مذاکرات کی بحالی چاہتے ہیں، ان سے دوبارہ مذاکرات شروع کریں گے۔

خیال رہے کہ قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے سربراہ عبدالغنی برادر نے اپنے وفد کے ہمراہ حال ہی میں ایران کا دورہ کیا، اور ایران کے وزیرخارجہ جواد ظریف سے ملاقات کی اس دوران افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ امریکہ افغانستان میں اربوں ڈالر خرچ کرنے کے باوجود اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکا ہے۔ امریکہ کو طالبان کے ہاتھوں ذلت آمیزشکست کا سامنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button