اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

مقبوضہ کشمیر، 4 ماہ میں 38 کشمیری شہید ہوئے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارت کا لاک ڈاؤن 121 ویں روز میں داخل ہو گیا ہے، مقبوضہ وادی میں قابض بھارت کے 4 ماہ کے محاصرے میں 2 خواتین اور 3 لڑکیوں سمیت 38 کشمیریوں کو شہید کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کئی سال سے گھر میں نظربند چیئرمین کل جماعتی حریت کانفرنس سید علی گیلانی شدید علیل ہو گئے ہیں، جنہیں ڈاکٹروں تک رسائی نہیں دی جا رہی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ علاقے میں دفعہ 144 کے تحت پابندیاں مسلسل نافذ ہیں، جبکہ انٹرنیٹ و دیگر سروسز بدستور معطل ہیں۔ بھارتی فوجیوں نے فائرنگ کر کے 4 ماہ کے دوران 853 کشمیریوں کو زخمی کیا۔ 5 اگست سے حریت رہنماؤں اور سیاستدانوں سمیت 11 ہزار 401 کشمیری گرفتار یا نظربند ہیں۔ 4 ماہ سے اب تک سری نگر کی تاریخی جامع مسجد میں نماز جمعہ ادا نہیں کرنے دی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button