
اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں
پشاور پولیس کی بروقت کاروائی، خود کش خاتون گرفتار
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پشاور پولیس نے انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر کاروائی کرتے ہوئے خودکش خاتون کوگرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پشاورپولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر حاجی کیمپ اڈے پر کاروائی کرتے ہوئے بس میں سوارخودکش دہشتگرد خاتون کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار خاتون پشاور لاہور جا رہی تھی۔گرفتار خودکش خاتون سے بھاری مقدار میں بارودی مواد ، ریموٹ کنٹرول،ڈیٹونیٹر برآمد کرلیئے گئے۔
ایس پی سٹی محمد شعیب کے مطابق گرفتار ہونے والی خاتون افغان طالبان کی تربیت یافتہ خودکش حملہ آور ہے جو پشاور میں کاروائی کا موقع نہ ملنے پر طالبان قیادت کے حکم پر لاہور میں خودکش حملہ کرنے کے لئے روانہ ہو رہی تھی۔