اسلامی تحریکیںمشرق وسطی

اسرائیل کے ساتھ غزہ میں جنگ بندی پر کوئی بات نہیں ہوئی۔ حماس

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے کہا ہے کہ صیہونی ریاست کے ساتھ غزہ کی پٹی میں طویل المیعاد جنگ بندی پر کسی قسم کی کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق حماس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بعض ذرائع ابلاغ میں یہ اطلاعات آئی ہیں کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان غزہ میں طویل عرصے کے لیے جنگ بندی کی بات چیت چل رہی ہے۔

حماس ان خبروں کو مسترد کرتے ہوئے یہ واضح کرتی ہے اور طرح کی کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حماس کی طرف سے ثالثوں کے ساتھ غزہ میں جنگ بندی کے معاملے پرکوئی تجویز نہیں پیش کی گئی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ذرائع ابلاغ میں آنے والی تمام افواہیں بے بنیاد ہیں اور یہ افواہیں رائے عامہ کو گمراہ کرنے کی کوشش ہیں۔ حماس اسرائیل کے ساتھ صیہونی ریاست کی شرائط کے تحت جنگ بندی قبول نہیں کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button