پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

کالعدم سپاہ صحابہ کی فائرنگ متولی امام بارگاہ ظہور عباس شہید

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) لکی مروت امام بارگاہ کے متولی ظہور عباس المعروف افگار بخاری کو کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے امام بارگاہ میں واقع ان کے حجرے میں فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق متولی امام بارگاہ ظہور عباس عرف افگار بخاری کو ان کے آبائی علاقے میں اس وقت نشانہ بنایا گیا کہ جب وہ اپنے امام بارگاہ میں واقع اپنے حجرے میں موجود تھے۔

پولیس ذرائع کے مطابق تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں ظہور عباس موقع پر ہی شہید ہوگئے تھے۔پولیس نے شہید کے جد خاکی کو پوسٹ مارٹم کے لئے مقامی اسپتال منتقل کر کے واقعہ کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

واضح رہے کہ شہید ظہور عباس المعروف افگار بخاری پشتو ادب اور شاعری کے حوالے سے ایک نمایاں مقام رکھتے تھے۔ان کی ادبی خدمات کے سلسلے میں ان کو صدارت ایوارڈ سے بھی نوازا جاچکا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button