پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

کراچی،امام بارگاہ مدینۃ العلم بم دھماکے کے مجرم کو سزائے موت

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سندھ ہائی کورٹ نے سانحہ مسجد وامام بارگاہ مدینتہ العلم بم دھماکے کے مرکزی مجرم کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشت گرد تحسین نیاز کی سزائے موت کےخلاف دائر اپیل پر فیصلہ سناتے ہوئے مجرم کی سزائے موت برقرار رکھنے کا فیصلہ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے سانحہ مسجد وامام بارگاہ مدینتہ العلم کراچی کے مرکزی مجرم ملک دشمن کالعدم وہابی دہشت گرد گروہ کے سرغنہ تحسین نیاز کی بریت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے اس کی سزائے موت برقراررکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق سانحہ مسجد وامام بارگاہ مدینتہ العلم بم دھماکہ کیس کی سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی جس میں مجرم کے وکیل وقت نے سزائے موت معاف کرکے بریت کی درخواست داخل کروائی جس پر جعفریہ لیگل ایڈ کمیٹی کے سربراہ سید تصور حسین رضوی ایڈوکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے معزز عدالت سے ملزم کی سزائے موت برقرار رکھنے کی اپیل کی تھی ۔

واضح رہے کہ سانحہ مسجد وامام بارگاہ مدینتہ العلم کراچی 30مئی 2005کونماز مغربین کے دوران رونما ہوا تھا جس میں پولیس اہلکار راجہ سمیت مسجد کے مؤذن فدا حُسین اور ملازم محمد علی شہید جبکہ25 مومنین زخمی ہوئے تھے ۔ فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے والے سزائے موت کے مجرم تحسین نیاز کو موقع پر زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button