اسلامی تحریکیںمشرق وسطی

حماس کا اسرائیل کے خلاف اہم سیکیورٹی کامیابیوں کا دعویٰ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کےعسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کے ترجمان نے کہا ہے کہ تنظیم جلد ہی اپنی اہم انٹیلی جنس اور سیکیورٹی شعبے کی کامیابی کا اعلان کرے گی۔ یہ کامیابی صیہونی ریاست کے منہ پر طمانچہ تصور ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا کہ اسرائیلی دشمن کے ساتھ جاری مزاحمتی تحریک اور معرکے کے دوران تنظیم کو اہم سیکیورٹی اور انٹیلی جنس کی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ اس کامیابی کا جلد ہی اعلان کیا جائے گا۔

ٹیلی گرام پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں القسام بریگیڈ ایک ایسا اعلان کرنے والی ہے جو صیہونی دشمن کے منہ پر زور دار طمانچہ ثابت ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ صیہونی دشمن کی فلسطینی مزاحمت کاروں کے خلاف ایک خطرناک سازش اور منصوبہ بندی ناکام بنائی گئی ہے مگر اس کے تفصیلات جلد ہی سامنے لائی جائیں گی۔

دوسری طرف حماس نے اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینی طلباء کی اند دھند گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ طلباء کی پکڑ دھکڑ اور انہیں جیلوں میں ڈالنا دشمن کی کمزوری کا واضح ثبوت ہے۔

حماس کے ترجمان عبدالرحمان شدید نے ایک بیان میں کہا کہ مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں اسرائیلی فوج فلسطینی طلباء اور طالبات کو حراست میں لے یہ ثابت کررہی ہے کہ صیہونی ریاست نہتے فلسطینیوں کے سامنے بے بس ہوچکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ طلباء اور طالبات کی گرفتاریاں اور ان پر تشدد فلسطینی تحریک آزادی کو کمزور اور آزادی کی منزل کو دور نہیں کرسکتی۔صیہونی دشمن کو آخر کار ارض فلسطین سے نکلنا ہوگا۔

عبدالرحمان شدید نے مزید کہا کہ حالیہ عرصے کے دوران فلسطینی شہریوں بالخصوص طلباء وطالبات کے خلاف کریک ڈاؤن میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ قابض فوج کی طرف سے فلسطینی طلباء کو گرفتار کرنا ان کے مستقبل کو تباہ کرنے کے مترادف ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button