پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

برطانوی حسینہ کاانٹرنیٹ پر ہونے والا معاشقہ جہاد النکاح میں تبدیل

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) برطانوی حسینہ امانی نور کا داعشی دہشتگرد جنگجو سے آئن لائن معاشقہ جہاد النکاح میں تبدیل ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے شہر لیور پول سے کم عمر لڑکیوں کے حسن کا مقابلہ جیتنے والی سابق ’مس ٹین‘ امانی نور نےدہشتگرد وہابی تنظیم داعش کے جنگجو سے آن لائن معاشقے کو جہاد النکاح میں بدل دیا۔

برطانوی پولیس نےجہاد النکاح کی ملزمہ امانی نور کو حراست میں لے کر عدالت میں پیش کردیا۔

امانی نور پر الزام ہےکہ انہوں نے اپنی 20 ویں سالگرہ کے دن داعش کے ایک جنگجو سے جہاد النکاح کیا، جس سے امانی نور کے کچھ عرصہ قبل ہی تعلقات استوار ہوئے تھے۔

جہاد النکاح کیلیے شام جانے والی 1800داعشی دلہنیں پاکستان پہنچ گئیں

پولیس نے امانی نور کے گھر سے ترکی کا ایئر ٹکٹ بھی برآمد کیا جس کے ذریعے امانی نور ترکی کے راستے شام جاکر داعش میں شمولیت کا ارادہ رکھتی تھیں۔

امانی نور نے عدالت کو بتایا کہ انہوں نے اپنے سابق بوائے فرینڈ لور پول فٹ بال کلب کے کھلاڑی کی جانب سے دھوکے کے بعد مذہب کو جاننے کا ارادہ کیا اور اسی لیے ہی انہوں نے داعش کے جنگجو سے جہاد النکاح کیا۔

سابق برطانوی حسینہ کو آئندہ ہفتے تک سزا سنائے جانے کا امکان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button