اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پرویز مشرف پاکستان کے غدار نہیں ہوسکتے،ترجمان پاک فوج کا رد عمل

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پاک فوج کے ترجمان نے پرویز مشرف سے متعلق فیصلے پر کہا ہے کہ عدالتی فیصلے پر افواج پاکستان میں شدید غم و غصہ اور اضطراب ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پرویز مشرف آرمی چیف، چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی اور صدر مملکت رہے اور 40 سال سے زیادہ پاکستان کی خدمت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کسی صورت پاکستان کے غدار نہیں ہوسکتے۔

انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلہ عجلت میں کیا گیا اور اس میں قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس خصوصی عدالت کی تشکیل میں قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے۔

انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان امید کرتی ہیں کہ پاکستان کے آئین کے تناظر میں انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button