پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

زلفی بخاری شیعہ ہے ملاقات میں ساتھ نہ آئے، بن سلمان کا عمران خان کو حکم

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) آل سعود کی سادات کرام اور مذہب تشیع سے دشمنی کھل کر سامنے آگئی، عمران خان کو اپنے معاون خصوصی برائے اووسیزپاکستانی سید ذوالفقار عباس المعروف زلفی بخاری کو دورہ سعودی عرب پر ساتھ نہ لانے کی ہدایت۔

آل سعود نے سادات کرام اور شیعہ دشمنی کا اظہار کرتے ہوئےحالیہ دورہ سعودیہ عرب سے قبل وزیراعظم عمران خان کو پیغام بھیجا ہے آئندہ اپنے ہمراہ سید زلفی بخاری کو کسی دورے پر سعودیہ عرب نا لیکر آئیں ۔

ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیر اعظم عمران خان کو حالیہ دورہ سعودیہ عرب سے قبل اپنے تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے تنبیہ کی کہ لفی بخاری ہمیں پسند نہیں،ذلفی بخاری کسی اہم ملاقات کا حصہ نہیں ہونا چاہئےتھا۔ سابقہ دوروں میں بھی ذلفی بخاری ہماری ملاقاتوں میں شامل رہے جس میں انتہائی خفیہ ملاقاتیں بھی شامل تھیں ۔

سعودی ولی عہد نے مزیدکہاکہ ذلفی بخاری آئندہ بھی اہم ملاقات میں ہمارے اور آ پ کے درمیان نہیں ہونا چاہئے۔

واضح رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے اس نفرت انگیز ہدایت کے بعد وزیر اعظم عمران خان اپنے حالیہ دورہ سعودیہ عرب میں اپنے معاون خصوصی ذلفی بخاری کو اپنے ہمراہ لیکر نہیں گئے اورانہوں نے سعودی آقاؤں کی کسی صورت حکم عدولی نہیں کی ۔

سید ذوالفقار عباس بخاری المعروف زلفی بخاری سادات گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں اور مذہب کے لحاظ سے شیعہ ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button