مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

شام پر اسرائیلی حملوں کا جواب دیا جائےگا، علی اکبر ولایتی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای کے بین الاقوامی امور کے مشیرڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے روسیا الیوم کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو خطے میں جنگی جرائم کا جواب دینا پڑےگا اور شام پر اسرائیلی حملوں کا جواب دیا جائےگا۔

ڈاکٹر ولایتی نے کہا کہ اسرائیل کے غیر قانونی حملوں کا جواب دیا جائےگا اور اسرائیل کو اپنے بہیمانہ اقدامات پر پشیمان ہونا پڑےگا۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین، شام اور لبنان میں مزاحمتی تنظیمیں امریکہ اور اسرائیل کی بربریت کا مقابلہ کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ لبنان پر اسرائیل کے حملے کی صورت میں حزب اللہ لبنان اسرائیل کا مقابلہ کرنے کے لئے آمادہ ہے۔

رہبر معظم کے بین الاقوامی امور کے مشیر نے کہا کہ اسرائیل میں ایران پر حملہ کرنے کی ہمت نہیں ۔ ڈاکٹر ولایتی نے عراق کے امور کے بارے میں اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران اسی فرد کی حمایت کرے گا جسے عراق کی پارلیمنٹ وزارت عظمی کے لئے منتخب کرےگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button