ڈی آئی خان، امام بارگاہ پر دہشت گردوں کا حملہ، علم پاک شہید
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں امام بارگاہ پر سعودی فنڈڈ تکفیری وہابی دہشت گردوں کا تیسری مرتبہ حملہ، علم پاک کو شہیدکردیا۔
تفصیلات کے مطابق کچھ عرصہ قبل صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میںسعودی فنڈڈ تکفیری وہابی جماعت سپاہ صحابہ کےدہشتگردوں کی طرف سے رات کے وقت امام بارگاہ ابوالفضل العباس پر حملہ کیا گیا اور امام بارگاہ میں توڑ پھوڑ اور بے حرمتی کی گئی۔ حملے میں علم غازی عباس علمدار ؑ کی بھی توہین کی گئی اور علم مبارک کو پھاڑ کر جلایا گیا۔ انتظامیہ کو اطلاع دی گئی لیکن ہمیشہ کی طرح انتظامیہ نے اس معاملے پر کوئی توجہ نہیں دی بلکہ انتظامیہ کی طرف سے معاملے کو دبانے کیلئے مومنین پر دباؤ بھی ڈالا گیا۔
دوسری رات دوبارہ اسی امام بارگاہ پر حملہ کیا گیا تو مومنین چونکہ بیدار تھے تو مومنین نے اس بد نسل خبیث حملہ آور کوپکڑ لیا اور انتظامیہ کے حوالے کر دیا۔ تمام ثبوتوں اور موقع پر پکڑے جانے کے باوجود بھی اسے عدالت کی طرف سے کچھ ہی عرصے میں رہائی مل گئی۔
ابھی اس واقعے کو تھوڑا ہی عرصہ گزرا تھا کہ کل رات دہشتگروں کی طرف سے دوبارہ کلاچی تحصیل کی مرکزی امام بارگاہ بنام امام حسین علیہ السلام پر حملہ کیا گیا ہے جسمیں علم مبارک کی اور امام بارگاہ کی توہین کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ صوبہ خیبرپختونخواہ حکمراں جماعت تحریک انصاف کا ہوم گراؤنڈ ہے ، ملت تشیع کو پی ٹی آئی حکومت سے امیدیں وابستہ تھیں کہ وہ ملک میں فرقہ واریت کو ہوا دینے والوں اور مسلمانوں کے مقدسات کی توہین کرنے والوں کو لگام دے گی لیکن تا حال یہ حکومت بھی ان دہشتگرد وں کے رحم و کرم پر نظر آتی ہے۔