مشرق وسطی

ہمسایہ ممالک کے ساتھ سرحدی سفارت کاری بڑھ جائے گی۔ ایران

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ایرانی سرحدی کمانڈر نے کہا ہے کہ پائیدار امن قائم کرنے کے لئے تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ سرحدی سفارت کا ری کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔

بریگیڈئیر جنرل قاسم رضائی نے ایران اور پڑوسیوں کے درمیان سرحدی تبادلات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک کی سرحدی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے سب سے کامیاب اقدام سرحدی سفارت کاری کی ترقی ہے۔

جنرل رضائی نے کہا کہ سرحدی سفارت کاری کی ترقی کے نتیجے میں بعض مخصوص سرحدی علاقوں میں آپریشنل کی تیاری میں اضافہ کی گئی ہے۔

انہوں نے ایران اور سرحدی ممالک کے درمیان جشن نوروز منانے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جشن نوروز کا مشترکہ انعقاد پڑوسیوں کے ساتھ مشترکہ ثقافتی، دوستی اور امن تعلقات کی علامت ہے۔

انہوں نے ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے سرحدی تعلقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اکثر ہمسایہ ممالک کے ساتھ سالانہ سرحدی نشستوں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

ایرانی سرحدی کمانڈر نے کہا کہ ہم مارچ میں پاکستان کے ساتھ مشترکہ بحری مشقوں کا انعقاد کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ 15اکتوبر 2018 کو پاک ایران سرحد کے قریب دہشت گردوں اور انقلاب مخالف عناصر کے ذریعہ اغوا کرنے والے ایرانی سرحدی اہلکاروں کی رہائی کے لئے بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button