مشرق وسطی

مقبوضہ بیت المقدس میں چاقو حملے میں صیہونی آباد کار ہلاک

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) فلسطین کے علاقے جنوب مشرقی بیت المقدس میں ’’ھار حوما‘‘ صیہونی کالونی میں چاقو کے حملے میں زخمی ہونے والا ایک صیہونی آباد کار ہلاک ہوگیا۔

یہ واقعہ جنوب مشرقی بیت المقدس میں پیش آیا تاہم اس حملے کی وجوہات کے بارے میں کوئی علم نہیں ہوسکا۔

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی پولیس نے ایک مشتبہ حملہ آور کو حراست میں لیا ہے جس سےاس واقعے میں پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

عبرانی ٹی وی چینل 12 کے مطابق اسرائیلی پولیس نے صیہونی آباد کار کی ہلاکت کو فوج داری کیس قرار دیتے ہوئے ایک مقامی فلسطینی کو حراست میں لیا ہے جس پر صیہونی آباد کار کی ہلاکت کی ذمہ داری عائد کی گئی ہے۔

دوسری طرف اسرائیل کے ایک کثیرالاشاعت عبرانی اخبار ’’یسرائیل ھیوم‘‘ نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ سال 2019ء کے دوران فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملوں میں صیہونی آباد کاروں کی ہلاکتوں کے واقعات میں کم آئی ہے۔ رواں سال کے دوران فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائیوں کے نتیجے میں پانچ غاصب صیہونی جہنم واصل ہوئے۔

اخباری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال 2018ء کے دوران فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائیوں میں 13 صیہونی ہلاک ہوئےتھے۔

رپورٹ کے مطابق فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائیوں کے واقعات میں کمی دیکھی گئی۔ تاہم اسرائیلی اخبار کے مطابق حملوں کی تعداد میں کمی کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ غرب اردن میں حماس اور عوامی مزاحمتی تنظیموں کی قوت یا ان کی مزاحمتی صلاحیت میں کوئی کمی آئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button