
یمن جنگ میں فرانس بھی سعودی عرب کے سنگین جرائم میں شریک ہے
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) یمن کی اعلی انقلابی کونسل کے سربراہ محمد علی الحوثی نے فرانس کو سعودی عرب کے فوجی اتحاد کا حصہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ فرانس ، یمن میں سعودی عرب کے سنگین جرائم میں برابر کا شریک ہے۔
انھوں نے کہا کہ صوبہ صعدہ کے سرحدی علاقہ منبہ میں فرانس کی گولہ باری کے نتیجے میں 38 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
محمد علی الحوثی نے کہا کہ سعودی عرب کے فوجی فرانسیسی ہتھیاروں سے نہتنے یمنی شہریوں کا قتل عام کررہے ہیں ۔
انھوں نے کہا کہ فرانس سعودی عرب کے مجرمانہ ، بہیمانہ اور سنگین جرائم میں برابر کا شریک ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کی حکومت امریکہ ، متحدہ عرب امارات اور چند دیگر ممالک کی مدد سے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر جارحانہ حملے کر رہی ہے اور اس کا زمینی فضائی اور بحری محاصرہ کئے ہوئے ہے۔
سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے جارحانہ حملوں کی وجہ سے یمن میں اب تک سولہ ہزار سے زیادہ شہری شہید ، دسیوں ہزار زخمی اور لاکھوں یمنی دربدر ہوچکے ہیں۔