اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

اسلام آباد، لاپتہ شیعہ عزاداروں کی بازیابی کیلیئے احتجاجی مظاہرہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ لاپتہ عزاداروں کی بازیابی کیلیئےجوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے تحت اسلام آباد پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ منعقد کیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق پریس کلب اسلام آباد کے سامنے شیعہ جبری گمشدہ افراد کی حمایت میں لاپتہ افراد کے لواحقین اور مومنین جانب سے علامتی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

یاد رہے عرصے سے جبری گمشدگی کے اس ظالمانہ سلسلے کی روک تھام کیلئے ایک طویل عرصے سے ملت تشیع کی جانب سے ملکی سطح پر احتجاجات کئے جارہے تھے تاہم اربعین کے بعد ذمہ دار اداروں اور حکمرانوں کی یقین دہانیوں کے بعد احتجاجات کا سلسلہ معطل کردیاگیا تھا لیکن وہ وعدہ ہی کیا جو وفا ہوگیا۔

اداروں اور حکومت کے وعدے صرف وعدے ہی رہ گئے جس کے بعد اب پھر سےجوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنزجانب سے بڑے پیمانے پر ملکی سطح پر دوبارہ احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ کیا گیاہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button