مرد مجاہد شہید عسکری رضا کو بچھڑے 8برس بیت گئے
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مرد مجاہد شہید عسکری رضا کوہم سے بچھڑے 8برس بیت گئے مگران کے قاتل تاحال آزاد اور قانون کی گرفتار سے باہر ہیں ۔ شہید عسکری رضا کوکالعدم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں کے ہاتھوں 31دسمبر 2011کو کراچی کے علاقے نیپا چورنگی گلشن اقبال میں فائرنگ کرکے شہید کردیا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق اپنے پاکیزہ لہو سے ملت جعفریہ کے بےجان جسم میں بیداری کی نئی روح پھونکنے والے شہید عسکری رضا کی آج آٹھویں برسی منائی جارہی ہے ۔ شہید عسکری رضا کو یہ امتیاز حاصل ہے کہ ان کی شہادت نے نا فقط شیعیان پاکستان میں بلکہ بیرون ملک مقیم شیعیان حیدرکرارؑ میں بھی ایک نیا ولولہ اور نیا جوش پروان چڑھایا۔
شیعیان حیدرکرارؑ کراچی نے تمام اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر شہید عسکری رضا کے جسد خاکی کے ہمراہ گورنر ہاؤس کراچی کے باہر تاریخی دھرنا دیا سخت سرد موسم میں لاکھوں مومنین ومومنات کی اس عظیم استقامت نے نا صرف پاکستان بلکہ بیرون ممالک بھی بھرپور توجہ حاصل کی اور یہ تاریخی دھرنا اپنے بنیادی مطالبے یعنی نامزد قاتل کالعدم سپاہ صحابہ کے سرغنہ اورنگزیب فاروقی کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے بعد اختتام پذیر ہوا۔