
عراق، مظاہرین کا دہشتگردی کے مرکز امریکی سفارتخانے پر حملہ
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عراق کے دارالحکومت بغداد میں ہزاروں افرادنے دہشتگردی کے مرکز امریکی سفارتخانے پر حملہ کرکے امریکی پرچم کو نذر آتش کردیا ہے جبکہ امریکی سفارتخانہ سےمظاہرین پر آنسوگیس کی شیلنگ کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اتوار کی رات امریکی ڈرون طیاروں نے عراق کی عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی کے مراکز پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں درجنوں مجاہدین شہید ہوگئے تھے۔
اس حملے کے بعد سے عراق بھر میں امریکہ کے خلاف شدید نفرت پائی جاتی ہے اور پورے ملک میں امریکہ کو عراق سے نکالنے کا مطالبہ زو پکڑتا جارہا ہے۔
حملہ کے خلاف بغداد میں موجود امریکی سفارتخانے پر ہزاروں عراقیوں نےاحتجاج کیا۔اس دوران امریکی سفارتخانے سے مظاہرین پر آنسو گیس کے شیل فائر کیئے گئے جس کے جواب میں مظاہرین نے دہشتگردی کے مرکز امریکی سفارتخانے پر حملہ کردیا۔ مظاہرین امریکہ مردہ باد کے نعرے لگاتے اور امریکی پرچم بھی جلاتے رہے۔
مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ عراق میں موجود امریکی سفارتخانہ بند کیاجائے۔ عراقی مظاہرین نے بغداد میں امریکی سفارتخانہ کے پرچم کو نذر آتش کرکے عراقی رضآکار فورس کا پرچم نصب کردیا ہے۔ عراقی مظاہرین ، عراق سے امریکی فوج کے انخلا کا مطالبہ بھی کررہے ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق عراقی مظاہرین امریکی سفارتخانہ کے باہر دھرنا دینے کی تیاری کررہے ہیں۔