اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

شہید قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کو سلام پیش کرتے ہیں

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سربراہ شیعہ علما کونسل پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے بغداد میں جنرل قاسم سلیمانی ، عراق کے ابو مہدی المہندس اور ان کے ساتھیوں کی امریکی حملے میں شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئےکہاکہ امریکہ جیسی استعماری طاقتوں کی وجہ سے پوری دنیا کا امن خطرے میں ہے جنہیں انسانی حقوق کی کوئی پرواہ ہے، نہ خود امریکی قوانین اور نہ ہی بین الاقوامی حدود کا کوئی لحاظ، امریکی جارحیت تمام حدیں پار کرچکی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے علی الصبح بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جنرل قاسم سلیمانی ، ان کے استقبال کےلئے آنیوالے عراقی ابو مہدی المہندس اور ان کے ساتھیوں پر ہونیوالے امریکی دہشتگردی کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت اور ساتھیوں سمیت ان کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیاہے۔

علامہ ساجد نقوی کا مزید کہنا تھاکہ جنرل قاسم سلیمانی اورابو مہدی المہندس داد تحسین کے مستحق ہیں جنہوںنے دہشتگردی کےخلاف عملی طور پر جدو جہد کی اور بہت بڑے فتنے کا نہ صرف خاتمہ کیابلکہ دیگر استعماری قوتوں کی سازشوں کو بھی اپنی حکمت عملی، تدبر اور بہترین رہنمائی کے ذریعے ناکام بنایا، انہوںنے مزید کہاکہ امریکہ جیسی استعماری قوتوں کی وجہ سے پوری دنیا کا امن خطرے میں ہے، اس استعماری ملک کی جارحیت اس حد تک بڑھ چکی ہے کہ جب چاہے جہاں چاہے اس خطے اور ملک کو تاراج کردیتاہے ، اسی استعماری طاقت کی وجہ سے آج مشرق وسطیٰ میں اسرائیل جیسا ناجائز وجود پروان چڑھا ، جاپان (ناگاساکی، ہیروشیما )عراق، افغانستان اور شام میں ظلم و جبرکے پہاڑ توڑے گئے ان ملکوں میں تباہی پھیلائی گئی اور عوام کو اپنے ہی وطن میں مہاجر بنادیاگیا۔

انہوں نے کہاکہ ہم استعماریت ، ظلم ، جبر کے خلاف مزاحمت کرنیوالے سرفروشان اسلام کو تحسین پیش کرتے ہیں ۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے رہبر معظم انقلاب اسلامی، عظیم مزاحمت کاروں کے خانوادوں اور چاہنے والوں سے اظہار تعزیت و تبریک کرتے ہوئے شہداءکے بلندی درجات کی دعاکی اور کہاکہ ہم اس غم میں آپ کے ساتھ شریک ہیں یہ نقصان صرف ان خانوادوں کا نہیں بلکہ تمام ذی شعور حریت پسندوں کا ہے ان شہداءکا خلابمشکل ہی پرہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button