مشرق وسطی

سعودی فورسز کا ایران کے ڈر سے القطیف کا محاصرہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سیکیورٹی فورسز نے ایک بار پھرسعودی عرب کے شہر القطیف پر چھاپہ مار کر جنگی گاڑیوں سے درجنوں گھروں پر حملہ کیا ہے۔

سائبر سپیس کارکنوں کے مطابق، سعودی خفیہ ایجنسیوں نے قطیف شہر کے علاقوں کے گرد فوجی حصار بنا کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

رپورٹس کی رو سے سعودی فورسز کی طرف سے بار بار فائرنگ بھی کی جارہی ہے۔

سیکیورٹی فورسز نے العوامیہ کے باسیوں کو شہر میں داخلے سے روکا ہے۔ اور ان علاقوں سے دھماکوں کی آواز سنی گئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ شہر القطیف شیعہ عالم دین شیخ شیخ باقر النمر کی جائے پیدائش ہے۔یہ پہلی بار نہیں جب سعودیوں نے شہر اور اس کے گھروں پر حملہ کیا ہے۔

ان جارحیتوں کا مقصد صرف شیعوں کو قابو کرنا ہے ، کیونکہ سعودیہ میں زیادہ تر جھڑپیں حکومت اور شیعوں کے مابین ہوتی ہیں۔

سعودی حکومت کا دعویٰ ہے کہ یہ شہر ایران کے کہنے پر سیکیورٹی فورسز کے خلاف حملوں اور سرگرمیوں کا مرکز ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button