مشرق وسطی

جنرل سلیمانی نے برطانیہ سمیت یورپ کو داعش سے محفوظ بنایا۔

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ایران اور برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں ایرانی صدر نے برطانوی وزیراعظم کو بتایا کہ جنرل سلیمانی داعش کو شکست نہ دیتے تو لندن میں آپ تحفظ کا مزہ نہ لیتے۔

حسن روحانی کا مزید کہنا تھا جنرل سلیمانی نے برطانیہ سمیت یورپ کو داعش سے محفوظ بنایا تھا۔

ان کا کہنا تھا ایران نیوکلیئر ڈیل پر انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا تاہم نیوکلیئر ڈیل مضبوط بنانے کے لیے یورپ، چین اور روس کو مل کر اقدامات کرنے چاہئیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق بورس جانسن نے حسن روحانی پر زور دیا کہ فوری طور پر لڑائی ختم ہونی چاہیے کیونکہ یہ کسی کے بھی فائدے میں نہیں ہے۔

ایران کے صدر نے یورپی کونسل کے سربراہ سے بھی ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور کہا کہ امریکہ کی جانب سے دواؤں اور غذائی اجناس پر پابندیاں لگانا معاشی دہشت گردی ہے، اقتصادی پابندیوں کے معاملے پر یورپ امریکہ سے آزاد پالیسی اپنائے۔

خیال رہے کہ امریکی حملے کے جواب میں ایران نے بھی عراق میں دو امریکی فوجی اڈوں پر بلیسٹک میزائل سے حملے کئے تھے جس میں 80 امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا تھا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button