شامی فوج کا صوبہ ادلب میں فضائی حملے، 18داعشی دہشت گرد ہلاک
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شام کے شمال مغربی صوبہ ادلب میں شامی فوج کے فضائی حملوں میں اٹھارہ داعشی دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
برطانیہ میں قائم شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق نے اطلاع دی ہے کہ ادلب شہر پر شامی فوج کے فضائی حملے میں اٹھارہ داعشی دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔
شامی فوج نے صوبائی دارالحکومت کے نواح میں واقع دو اور قصبوں پر فضائی بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں اٹھارہ داعشی دہشت گرد مارے گئے ہیں۔
شامی فوج نے یہ فضائی حملے داعشیوں کے زیر قبضہ ادلب میں نئی جنگ بندی کے آغاز سے صرف ایک روز قبل کئے ہیں۔
واضح رہے کہ ادلب میں اس وقت تقریباً تیس لاکھ افراد رہ رہے ہیں۔اس صوبے پر ماضی میں القاعدہ سے وابستہ تنظیم ہیئت تحریرالشام کی قیادت میں مختلف دہشت گرد گروپوں کا کنٹرول ہے اور یہاں شام کے دوسرے صوبوں سے بھی گذشتہ برسوں کے دوران میں اہلِ سُنت کی آبادی کو نقل مکانی کے بعد لابسایا گیا ہے۔
شامی اور روسی فوج نے گذشتہ سال اپریل میں ادلب میں دہشت گرد گروپوں کے خلاف ایک تباہ کن جنگی کارروائی تھی جس کے نتیجے میں ایک ہزار دہشت گرد مارے گئے تھے۔