مشرق وسطی
یمن کے شہر الدریھمی پر سعودی اتحاد کا راکٹوں سے حملہ
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سعودی اتحاد نے مغربی یمن کے صوبے الحدیدہ کے شہر الدریھمی پر راکٹوں سے حملہ کیا ہے۔
فارس نیوز کے مطابق جارح سعودی اتحاد کی جانب سے داغے جانے والے کئی راکٹ الدریھمی کے گاؤں شجن پر گرے ہیں۔ تاحال اس حملے میں ہونے والے جانی یا مالی نقصان کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
جارح سعودی اتحاد نے کافی عرصے سے الدریھمی کا محاصرہ کر رکھا ہے اور اس علاقے میں کسی بھی قسم کی امداد پہنچنے کی اجازت نہیں دے رہا۔
الدریھمی سمیت صوبہ الحدیدہ کی ناکہ بندی اور حملے اسٹاک ہوم امن سمجھوتے کے منافی ہیں۔
سویڈن کے شہر اسٹاک ہوم میں صنعا اور ریاض سے آنے والے وفود کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا تھا اور اس پر اٹھارہ دسمبر دوہزار اٹھارہ سے عملدرآمد شروع کیا گیا تھا لیکن سعودی عرب اس کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے۔