مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

شہید سلیمانی کے خون کا بدلہ ہزاروں قاسم سلیمانی لیں گے۔ حزب اللہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی کے دنیا میں لاکھوں حامیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا میں لاکھوں قاسم سلیمانی موجود ہیں جو ان کے خون کا بدلہ لینے کے لئے آمادہ ہیں۔

انھوں نے کہا کہ قاسم سلیمانی کی مظلومانہ شہادت سے اسلام اور انقلاب کی روح ایک بارپھر تازہ ہوگئی ہے ۔

انھوں نے علاقائی اور عالمی سطح پر اسلام اور مسلمانوں کی بہترین خدمت کی اور یہی وجہ ہے کہ آج ایران اور عراق سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں ان کے لاکھوں حامی موجود ہیں اور دنیا کا ہر منصف مزاج اور مظلوم انسان قاسم سلیمانی کا حامی ہے۔

یاد رہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر اور اسلام کے عظیم کمانڈر مرد مجاہد میجر جنرل قاسم سلیمانی طویل مجاہدت و فدا کاری کے بعد بغداد ایئر پورٹ کے قریب ابو مہدی مہندس سمیت امریکی حملے میں درجہ شہادت پر فائز ہوئے Baghdadتھے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button