یمن پر سعودی عرب کے فضائی حملے مسلسل جاری ہیں۔ یحیی السریع
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے یمن پر سعودی عرب کے حملوں میں کمی پر مبنی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کے مجرمانہ اور وحشیانہ فضائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔
یحیی سریع نے اقوام متحدہ کے نمائندے کی طرف سے سعودی حملوں میں کمی پر مبنی بیان کو رد کرتے ہوئےکہا کہ سعودی عرب کی طرف سے یمن پر بمباری اور زمینی حملوں کا سلسلہ برابر جاری ہے اور یمنی فوج جانتی ہے کہ وہ کس طرح سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کا مقابلہ کررہی ہے۔
یحیی السریع نے کہا کہ جارح سعودی اتحاد نے الحدیدہ میں فائر بندی کے بعد سے اب تک تیس ہزار بار سے زائد جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے ۔
سعودی عرب، امریکہ، متحدہ عرب امارات اور چند دیگر ممالک کی مدد سے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر جارحانہ حملے کر رہا ہے اور اس غریب عرب ملک کا زمینی، فضائی اور بحری محاصرہ کئے ہوئے ہے۔
جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں کے حملوں میں اب تک یمن کے سولہ ہزار سے زیادہ شہری شہید، دسیوں ہزار زخمی اور لاکھوں افراد بےگھر اور دربدر ہو چکے ہیں۔
سعودی حکومت، یمنی عوام کی استقامت کے باعث اب تک یمن جنگ سے اپنا کوئی ہدف حاصل نہیں کر سکی ہے۔